نگران حکومت انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی، الیکشن کمیشن

Aug 21, 2023 | 20:46:PM

(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے نگراں حکومت انتخابات پر کسی طور پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی، نئے ہدایت نامے کے مطابق نگراں حکومتیں جاری معاہدوں پر اقدامات کرسکیں گی۔

الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کیلئے جاری ہدایات میں اضافہ کردیا جس کے مطابق نگراں حکومت انتخابات پر کسی بھی طرح اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کریں گی، نگراں حکومتیں الیکشن کمیشن کی آگاہی سے دو طرفہ یا کثیرالفریقی معاہدہ یا فیصلے کے تحت اقدامات کرسکیں گی جبکہ نگراں حکومتیں جاری معاہدوں پر اقدامات کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: عام انتخابات کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ، بین الحکومتی کمرشل ٹرانزکشنز ایکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر اقدامات کی اجازت ہوگی، نگراں حکومتیں نجکاری کمیشنز آرڈیننس کے تحت جاری معاہدوں منصوبوں پر فیصلے کرسکیں گی۔

مزیدخبریں