بلوچستان کی نگراں کابینہ کے ارکان نے حلف لے لیا، تین مشیر بھی مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
24نیوز: بلوچستان کی نگراں کابینہ کے ارکان نے پیر کی شام اپنے عہدوں کا حلف لے لیا۔
بلوچستان کی نگران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی ۔
پہلے مرحلے میں نگران کابینہ کے 6 ارکان نے حلف لینا تھا لیکن ایک وزیر ذاتی مصروفیت کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب میں یہ پہنچ سکے ۔
نگران کابینہ سے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری میں نگران وزیر اعلیٰ اور سابق اراکین اسمبلی شریک ہوئے ۔
نگران وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں پرنس احمد علی، امجد رشید، کیپٹن (ر )زبیر جمالی، جان اچکزئی، ڈاکٹر قادر شامل ہیں جمال رئیسانی نجی مصروفیات کے باعث تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہوسکے۔ ان کا حلف بعد میں ہو گا۔
پہلے مرحلے میں نگران کابینہ کے 5 ارکان نے حلف لیا
نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر
‘ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے تین مشیر مقرر کردئیے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ نے شانیہ خان کو مشیر برائے سوشل ویلفئیر ‘ ترقی خواتین، دانش لانگو کو مشیر برائے ایری گیشن اور عمیر محمد حسنی کو مشیر برائے مائینز اینڈ منرلز مقرر کیا ہے۔