(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے میو ہسپتال لاہور کے زیر تعمیر کیفے ٹیریا کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے نئے کیفے ٹیریا کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر نئے کیفے ٹیریا کے مختلف حصے دیکھے اور کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیے: آئی جی پنجاب نے گالی دینے والے کانسٹیبل کو معاف کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ کیفے ٹیریا کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیاجائے اور
کیفے ٹیریا میں سہولتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایات دیں۔