صدر مملکت کے بیان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئں، سابق وزیراعظم شہباز شریف

Aug 21, 2023 | 22:42:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئں۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف قائد (ن) لیگ میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایون فیلڈ ہاؤس پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوں پر دستخط نہ کرنے والا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس پر صدر مملکت کو جواب دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ’فائلز صدارتی چیمبر میں ہیں، ریکارڈ پیش کرکے بےگناہی ثابت کروں گا‘، صدر کو سیکرٹری کا خط

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر صاحب نے اتنے دن انتظار کیوں کیا؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے، پاکستان کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زبانی کلامی بات نہیں کرنی چاہیئے، اس میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، شفاف انکوائری کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیئے۔

مزیدخبریں