نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیر اعظم ہائوس میں طلب کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 12 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے، کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ٹویٹ اور اس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔
اجلاس میں رواں سال کیلئے دیت کی قیمت مقرر کرنے کی سمری منظور ہو گی ،اوورسیز منسٹری کی طرف سے امپلائز پروموٹر لائسنس کے حوالے سے سمری پیش کی جائے گی ۔
اس کے علاوہ پاکستان میں پانی کی بچت سمیت چتوں کے پانی کو استعمال کرنے کے منصوبے کی منظوری لی جائے گی ۔
اجلاس میں عمر فاروق کی امریکہ حوالگی کا کیس وزارت داخلہ کی طرف سے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔