گلوکاروقوال خالد خان اور صباخان کی ڈیوٹ قوالی ’عورتوں کے ساتھ‘ ریلیز

Aug 21, 2024 | 00:53:AM
گلوکاروقوال خالد خان اور صباخان کی ڈیوٹ قوالی ’عورتوں کے ساتھ‘ ریلیز
کیپشن: گلوکاروقوال خالد خان اور صباخان کی ڈیوٹ قوالی کا منظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) نامور گلوکاروقوال خالد خان اور صباخان کی ڈیوٹ قوالی ’عورتوں کے ساتھ‘ ریلیز کر دی گئی.

قوالی کی شاعری زاہد بشیر نے لکھی ہے جبکہ کمپوزیشن یاسر علی نے ترتیب دی ہے، قوالی کی ویڈیو کامران بیراج نے ڈائریکٹ کی ہے، قوال خالد خان نے ’جس نے عشق کرنا ہے لاہور چلے آؤ‘ قوالی گا کر شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ ایک سال میں ہی مقبول قوال گلوکار بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم اوم شانتی اوم کے ’پپو‘اداکار شریاس تلپڈے انتقال کر گئے ؟

واضح رہے کہ ان دنوں وہ استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی قوالیوں کو ری مکس کر رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی انہوں نے ڈیوٹ قوالی صبا خان کے ساتھ گا کر ریلیز کی ہے۔