دنیا بھر میں آج متاثرینِ دہشتگردی کی یاد کا عالمی دن منایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج متاثرین دہشت گردی کی یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔
اس دن کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام متاثرین دہشت گردی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 2 دہائیوں سے جاری جنگ کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس نے یوکرین کے 3 ڈرون تباہ کردیے
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا، پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی حمایت اور مالی معاونت کررہی ہیں۔