(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد اداکار بین ایفلیک سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر لوپیز نے طلاق کے کاغذات لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں جمع کرادیئے ہیں تاہم اداکار جوڑی کے ترجمانوں کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے۔
جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی جوڑی 2000ء کی دہائی میں "بینیفر" کے نام سے مشہور ہوئی تھی ،فن کار جوڑی کی منگنی 6.1 قیرات کی پنک ہیرے کی انگوٹھی کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنی تھی لیکن 2003ء میں اچانک جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں،دونوں کے درمیان کچھ سالوں کے بعد دوبارہ سے قربت بڑھی اور جوڑے نے جولائی 2022 ءمیں لاس ویگس میں شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی پنجابی کامیڈی فلم جٹاں ڈولی ناں بھی سینماؤں میں ریلیز ہوگی