(ویب ڈیسک)معروف بھارتی شاعر اور گیت نگار جاوید اختر کا کہنا ہے کہ ہنی ایرانی کے ساتھ شادی کی ناکامی کے ذمہ داروہ خود ہیں تاہم یہ غلطی تسلیم کرنا بہت مشکل ہے۔
ایک نئی دستاویزی سیریز "اینگری ینگ مین "لیجنڈری اسکرین رائٹر جوڑی سلیم خان اور جاوید اختر کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جو تین حصوں پر مشتمل ہے ،اس ڈاکیومنٹری سیریز میں دونوں مصنفین نے اپنے کیریئر، خاندان اور بچوں کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی کی ہے۔
بالی ووڈ کے79 سالہ معروف شاعر اور گیت نگار جاوید اختر کااس موقع پر ہنی ایرانی سے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس شادی کی ناکامی کی ذمہ داری وہ قبول کرتے ہیں کیونکہ اس تعلق کے ختم ہونے کے وہ ذمہ دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:"بین ایفلیک سے طلاق چاہیے"جینیفر لوپیز نے عدالت سے رجوع کر لیا
ڈاکیومنٹری سیریز کی تیسری قسط میں جاوید اختر نے اس موضوع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہنی ایرانی دنیا میں واحد فرد ہیں جن کے ساتھ ہونے والی ذیادتی کا ذمہ دار وہ خود کو سمجھتے ہیں،اس شادی کی ناکامی کا 60 سے 70 فی صد ذمہ دار میں خود کوسمجھتا ہوں، اگر مجھ میں اتنی انڈر اسٹینڈنگ اس وقت ہوتی تو یہ سب کچھ نہ ہوتا، اگرچہ یہ ماننا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ایسا ہی ہے۔