ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی، بارش کا پانی جمع ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،لاہور میں رات گئے لکشمی چوک، مال روڈ، جیل روڈ، باغبانپورہ، تاج پورہ، اقبال ٹاؤن اور چوبرجی سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔
دوسری جانب مریدکے، کندیاں، چشمہ اور نواحی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ بلوچستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، خضدار میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، کچے کے علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل خوب برسے، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، گلی محلوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں موسلادھار بارش ہوئی ،جبکہ سندھ میں بارشوں کا زور دار سپیل جاری ہے، کراچی میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔
یہ بھ پڑھیں: حکومت کا عوام کیلئے نقد انعامات کا اعلان
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقے سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، بہاولپور، ملتان، تونسہ اورڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، خطہ پوٹھوہار اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ، 35 پاکستانی جاں بحق، 15 زخمی
بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی، زیارت، لسبیلہ، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
ادھر آزاد کشمیر میں بھمبر، کوٹلی میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے،ملحقہ آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔