"ابھی زندہ ہوں توجی لینے دو"بھارتی اداکارشریاس تلپاڈے کاموت کی افواہوں پر ردعمل

افواہیں پھیلانے والے لوگوں کو میرے خاندان اور میری بیٹی پر پڑنے والے اثرات کا بھی سوچنا چاہیے تھا

Aug 21, 2024 | 10:05:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر شریاس تلپاڈے نے اپنی موت کے حوالے سے سوشل میڈیاپرگردش کرنے والی افواہوں پرخاموشی توڑ دی۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ  اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر شریاس تلپاڈے نے اپنی موت کی افواہوں پر اپنےمداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے  کہاہے کہ وہ زندہ ،بالکل تندرست اور ٹھیک ہیں۔

 انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں شریاس تلپاڈے کا کہنا تھا کہ انہیں اس قسم کے مذاق سے بہت دکھ پہنچاہے کیونکہ یہ ہماری زندگی کےلیے نقصان دہ ہے،افواہیں پھیلانے والے لوگوں کو میرے خاندان اور میری بیٹی پر پڑنے والے اثرات کا بھی سوچنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ شریاس  تلپاڈے نے فلم "اوم شانتی اوم" میں شاہ رخ خان کے دوست پپو ماسٹر کا کردار ادا کرکے کافی شہرت حاصل کی تھی۔