بہاولپور میں ٹول پلازہ پر تیز رفتار ٹریلر نےکھڑے ٹریلر کو ٹکر مار دی، 3 افراد جاں بحق

Aug 21, 2024 | 10:11:AM
بہاولپور میں ٹول پلازہ پر تیز رفتار ٹریلر نےکھڑے ٹریلر کو ٹکر مار دی، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بہاولپور میں ٹول پلازہ پر تیز رفتار ٹریلر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ بہاولپور کے ڈیرہ بکھا ٹول پلازہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر نے ٹول پلازہ پر کھڑے ٹریلر کو ٹکر مار دی،ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کے بعد ایک ٹریلر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے جب کہ لاشوں اور زخمی کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔