پاکستان او ربنگلادیش کا پہلا ٹیسٹ میچ ،تیز بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

Aug 21, 2024 | 10:37:AM
 پاکستان او ربنگلادیش کا پہلا ٹیسٹ میچ ،تیز بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا  پہلا میچ  آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 

راولپنڈی میں آج صبح سویرے تیز بارش ہوئی جس کے بعد  گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیرکا شکار ہے، ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ بھی پچ پر امپائرز کے ہمراہ موجود ہیں۔

تاہم پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ  پر گراؤنڈز مین نے کوورز ہٹانا شروع کردیے ہیں  اور جلد ہی انسپیکشن کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں:دریائے چناب ،پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، رہائشیوں کو فلڈ وارننگ جاری

پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔