انتظامی مسائل کے باعث مختلف ایئر لائنز کی 18 پروازیں منسوخ

بغداد سے کراچی آنےوالی پی آئی اے  کی 2اورکراچی سے جدہ جانےوالی ایک پروازبھی منسوخ ہوئی ہے

Aug 21, 2024 | 10:57:AM
انتظامی مسائل کے باعث مختلف ایئر لائنز کی 18 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر میں 18 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

مختلف ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر میں جو 18 پروازیں منسوخ ہو ئی ہیں ان میں کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6312, 6313 اور نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 141، 142 بھی شامل ہیں،کراچی سے گوادر کی پی آئی اے کی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد کی 2 پروازیں ای آر 502، 503 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

بغداد سے کراچی آنے والی پی آئی اے  کی 2پروازیں 1433، 1434 اور کراچی سے پی آئی اے کی جدہ کے لیے پرواز پی کے 831 بھی منسوخ کر دی گئی ہے،لاہور سے کویت ایئر ویز کی کویت سٹی کے لیے 2 پروازیں کے یو 203 اور 204 جبکہ جدہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 759  بھی منسوخ کردی گئی ہے،اس کے علاوہ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں ای آر 540 اور 541 جبکہ دبئی کے لیے پروازیں ای آر 701 اور 702 بھی منسوخ کی گئی پروازوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ

کراچی سے جدہ کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 170 کی روانگی میں 6 گھنٹے اور جدہ کی پرواز پی ایف 714 میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی ،کراچی سے لاہور کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 کی روانگی 6 گھنٹے تاخیر سے اب دوپہر 2 بجے ہو گی جبکہ ملتان کے لیے پرواز پی کے 330 کی روانگی میں  بھی2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔