مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

Aug 21, 2024 | 12:35:PM
مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں مرغی سستی، انڈے مزید مہنگے ہو گئے، مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا۔

مرغی کے فی کلو گوشت میں 4 روپے کی کمی ہو گئی، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو تھی،زندہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی 3 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، تھوک ریٹ 394 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ 408 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہو گئے ہیں، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 298 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا؟،انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی