کملا ہیرس وائٹ ہاؤس میں قدم رکھنے کو تیار ہیں،باراک اوباما

مزید 4 سال کی بے یقینی،بد نظمی اور انتشار کی ضرورت نہیں،یہ فلم دیکھ چکےاور سیکوئل عام طور پر بدتر ہوتا ہے

Aug 21, 2024 | 12:42:PM
کملا ہیرس وائٹ ہاؤس میں قدم رکھنے کو تیار ہیں،باراک اوباما
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا نئے باب اور نئی کہانی کے لیے تیار ہے، امریکی عوام صدر کملا ہیرس کے لیے تیار ہیں۔

باراک اوباما نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ تاریخ بائیڈن کو جمہوریت کو بڑے خطرات سے بچانے والے صدر کے طور پر یاد رکھے گی، محسوس کر رہا ہوں کہ نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

سابق امریکی صدر کامزیدکہنا ہے کہ مشعل اب منتقل ہو چکی ہے اور کملااب ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کر رہی ہیں، اب ہم سب پر لازم ہے کہ امریکا کے لیے لڑیں جس پر ہم یقین رکھتے ہیں اور کوئی غلطی نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے والد کے ہمراہ تصویر اور جذباتی پیغام شیئر کر دیا

خطاب کے دوران سابق صدر اوبامانے مزید کہا کہ ہمیں مزید 4 سال کی بے یقینی، بد نظمی اور انتشار کی ضرورت نہیں،ہم یہ فلم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ سیکوئل عام طور پر بدتر ہوتا ہے۔