فائر وال کیا چیز ہے ، کیا حکومت کو بھی نہیں پتہ ، ایسا کیوں ہو رہا ہے ، پشاور ہائیکورٹ

Aug 21, 2024 | 12:44:PM
فائر وال کیا چیز ہے ، کیا حکومت کو بھی نہیں پتہ ، ایسا کیوں ہو رہا ہے ، پشاور ہائیکورٹ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں انٹرنیٹ کی کم سپیڈ کیخلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد اعجاز خان پر 2 رکنی بینچ نے انٹرنیٹ سست ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نعمان محب کاکا خیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سست ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ یہ فائر وال کیا چیز ہے؟ وکیل نے بتایا کہ یہ ایسی چیز ہے جس پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کسی بھی چیز کو روکا اور کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ فائر وال انسٹال کرنے کے بعد جب یہ چاہیں گے تو آڈیو اور وڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں ہوں گی۔ صرف میسجز ہی ارسال ہوں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انٹرنیٹ میں تو کئی دنوں سے مسئلہ ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ پورے پاکستان میں مسئلہ ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی، عدالت نے پوچھا کیا حکومت کو بھی پتہ نہیں ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ حکومت تو کہہ رہی ہے کہ یہ وی پی این کے استعمال سے سست ہوا ہے ، وکیل نے بتایا کہ حکومت نے لوگوں کو وی پی این استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے، وی پی این استعمال کرنا خطرہ ہے، لیکن اس کے سوا کوئی آپشن  نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے پی ٹی اے اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کو نوٹس جاری کر دیئے۔