سجل علی کے مداحوں کومایوسی،بھارتی فلم"فوجی"میں کاسٹ ہونے کی تردیدآگئی
ایک بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ سجل علی فلم "فوجی" میں پرابھاس کے ہمراہ مرکزی کردار کریں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ہدایت کار ہنو راگھوا پوڑی نے اداکارہ سجل علی کی سُپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ بھارتی فلم میں کاسٹ ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
بالی ووڈ انڈسٹری میں گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گرم تھیں کہ معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی سُپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ ایک رومانوی بالی ووڈفلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گی،اس حوالے سے بھارتی ویب سائٹ "فلم فیئر "نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سجل علی نئی آنے والی فلم "فوجی" میں پرابھاس کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
تاہم اب بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر پر فلم "فوجی" کے ہدایت کار ہنو راگھوا پوڑی کا ردعمل سامنے آگیا ہے ،ہدایت کار ہنو راگھوا پوڑی نے سجل اور پرابھاس کے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے سے متعلق خبر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ خبر غلط ہے۔
ہدایت کار ہنو راگھوا پوڑی کی اس تردیدکے بعد اداکارہ سجل علی اور پرابھاس کے مداح مایوس ہوگئے ہیں جودونوں فن کاروں کوایک ساتھ فلم میں دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔
خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی سال 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم "موم اِن انڈیا"میں نامور بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار کرچکی ہیں،اس فلم میں پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔