سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روزبھی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے سونا 2 لاکھ 61 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا ، جس کے بعد سونے کی قیمت2 لاکھ 61 ہزار روپے ہوگئی ، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2512 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹر سال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کیلئے اہم خبر
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔