بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Aug 21, 2024 | 13:58:PM
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر ناظم الحسن پوپن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جس کے بعد سابق کرکٹر فاروق احمد کو نیا صدر مقرر کردیا گیا۔

بنگلادیش میں موجوہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر بی سی بی کے صدر ناظم الحسن پوین نے استعفی دے دیا، جس کی تصدیق کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ناظم الحسن پوپن سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی افراد میں شامل تھے اور ان کے پاس وزیر کھیل کا بھی قلمدان تھا۔

دوسری جانب سابق کرکٹر فاروق احمد بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے اصلاحات لانے کی خاطر محمد یونس کی زیر قیادت حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر سال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کیلئے اہم خبر

نظم الحسن بطور صدر بی سی بی چوتھی مدت کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے، وہ ملک میں جاری موجودہ سیاسی حالات کے بعد سے لندن میں روپوش ہیں۔

یاد رہے کہ طلبہ کے احتجاج اور 300 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعد چند روز قبل بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد شدید دباؤ کے پیش نظر استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔

شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد آرمی چیف نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور پھر نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی۔