"بھول بھلیاں 3" میں کیمیو انٹری،اکشے کمار نے خودہی بتادیا

بالی ووڈ سٹارنے شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی بلاک بسٹر فلم "استری2" میں بھی اہم کردارکیاہے

Aug 21, 2024 | 14:30:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے نئی آنے والی فلم "بھول بھلیاں 3" میں اپنے کیمیو کی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔

اکشے کمار نے حال ہی میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی بلاک بسٹر فلم "استری 2" میں ایک خصوصی کردار ادا کیاہے اوریہ فلم باکس آفس پر ریکارڈبزنس کررہی ہے،"سٹری 2" میں اکشے کمار کی خصوصی انٹری کے بعد سے بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ اداکار اب نئی آنے والی فلم "بھول بھلیاں 3" میں بھی ایک مختصر کردار کریں گے لیکن اکشے کمار کا  اس حوالے سے ایک بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے ان افواہوں کی تردید کی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اپنی نئی فلم"کھیل کھیل میں" کی تشہیری مہم کے دوران "ہندوستان ٹائمز "سے گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کو "جعلی خبر" قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کارتک آریان کی نئی آنے والی فلم "بھول بھلیاں 3" کا حصہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "بھول بھولیاں 3" رواں سال ہندو ئوں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی جس میں ودیا بالن  ایک بار پھر منجولیکا کے روپ میں اسکرین پرجلوہ گر ہوں گی۔