جنرل (ر) فیض کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے:عمران خان کا مطالبہ

Aug 21, 2024 | 14:55:PM
جنرل (ر) فیض کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے:عمران خان کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے۔

 اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف سے مطالبہ ہے جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں، جنرل فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں، میں سول سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہو گا,انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہو گیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں، جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پتہ کریں میری گرفتاری کس کے حکم پر ہوئی،جس پر صحافی نے سوال کیا کہ ’’ آپ بتائیں آپ کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا؟‘‘صحافی کے نام پوچھنے پر بانی پی ٹی آئی آئیں بائیں شائیں کرکے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی