عمران خان ہوتا کون ہے بتانے والا کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں؟سکیورٹی ذرائع

اگر بانی پی ٹی آئی کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہو گا تاکہ ساری دنیا کو پتا چلے کہ بانی کیا کرتا اور کرواتا رہا ہے

Aug 21, 2024 | 16:00:PM
عمران خان ہوتا کون ہے بتانے والا کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں؟سکیورٹی ذرائع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آج اڈیالہ جیل میں جنرل (ر)فیض حمید سے متعلق ریمارکس پر ردعمل آگیا۔

باخبر سکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہے بتانے والا کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں؟، اگر بانی پی ٹی آئی کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہو گا تاکہ ساری دنیا کو پتا چلے کہ بانی کیا کرتا اور کرواتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ آج صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاہے  کہ آرمی چیف سے مطالبہ ہے جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں، جنرل (ر)فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں، میں سول سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہو گیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں،جنرل (ر)فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔

 بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پتہ کریں میری گرفتاری کس کے حکم پر ہوئی،جس پر صحافی نے سوال کیا ’’ آپ بتائیں آپ کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا؟‘‘صحافی کے نام پوچھنے پر بانی پی ٹی آئی آئیں بائیں شائیں کرکے چلے گئے۔