لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ کیخلاف نیب کی درخواست 2 لاکھ جرمانے کیساتھ مسترد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہیٰ کو نیب انکوائری کی دستاویزات فراہم کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست 2 لاکھ جرمانے کے ساتھ خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی، نیب لاہور کی جانب سے وارث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ کی جانب سے ایڈوکیٹ عامر سعید راں عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب نے عدالت کو بتایا کہ رولز کے مطابق انکوئری کی دستاویزات اور گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم نہیں کرسکتے۔
بعد ازاں، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست دو لاکھ جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔