انجلینا جولی کی بیٹی نےاپنے نام کے ساتھ جڑا باپ کا نام ہٹا دیا

اب وہ قانونی طور پر شیلو جولی کے نام سے جانی جائیں گی اورصرف والدہ کی کنیت برقرار رکھیں گی

Aug 21, 2024 | 16:52:PM
انجلینا جولی کی بیٹی نےاپنے نام کے ساتھ جڑا باپ کا نام ہٹا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی شیلو جولی پٹ نے قانونی طور پر اپنے نام کے ساتھ جڑا والد کا نام ہٹا دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی 18 سالہ بیٹی شیلو نوویل جولی پٹ اپنا نام تبدیل کرکے شیلو نوویل جولی رکھنا چاہتی تھیں اور اس کے لیے اُنہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا،عدالت نے شیلو نوویل کو نام تبدیلی کے لیے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا تھا،اخبار میں اشتہار دینے کے بعد شیلو نے عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی۔

  رپورٹ میں بتایا گیاہے  کہ عدالت نے نام تبدیلی سے متعلق شیلو کی درخواست منظور کرلی ہے جس کے بعد اب وہ قانونی طور پر شیلو جولی کے نام سے جانی جائیں گی اس طرح وہ صرف اپنی والدہ کی کنیت برقرار رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہدایتکارویویک اگنی ہوتری مجھے مختصر لباس میں بٹھائے رکھتے تھے،اداکارہ تنوشری دتہ کاالزام

 اس سے قبل شیلو کی بڑی بہن ویوین نے بھی اپنے نام سے جڑا"پٹ" کا نام ہٹا دیا تھا، اُنہوں نے یہ قدم اپنے والدین کی علیحدگی کے بعد اُٹھایا تھا۔

واضح ر ہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 23 اگست 2014 ءمیں شادی کی تھی ،ان کے 6 بچے ہیں تاہم 2019 میں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں۔