انٹر نیٹ کب تک بحال ہو جائیگا؟ پی ٹی اے نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) انٹر نیٹ بندش کیخلاف درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد ایڈووکیٹ نے شہری محمد ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے وزارت قانون کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفصلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ، عدالت کا درخواست گزار وکیل پٹیشن میں ترمیم کرنے کی بھی ہدایت کی ، وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹنٹ اٹارنی جنرل چوہدری نصیر احمد گوجر ، محمد زین قاضی ،نعمان خالد عدالت میں پیش ہوئے ،وزارت قانون کی جانب سے اسٹنٹ اٹارنی جنرل زین قاضی نے جواب داخل کروایا ۔
وکیل پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سہولت متاثر ہوئی ، کیبل کی مرمت کا کام جاری ہے، امید ہے 28 اگست تک انٹرنیٹ سہولت کافی حد تک بحال ہو جائے گی ، عدالت نے کیس کی سماعت 27 آگست تک ملتوی کردی ۔
درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ کو سلو کر دیا گیا ،انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی سے وابستہ کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ،دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی پر جا رہی ہے پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کیا جا رہا ،پاکستانی کمپنیاں اور نوجوان اربوں روپے کا زرمبادلہ آئی ٹی سے کما رہے ہیں ، عدالت انٹر نیٹ کی بندش کو کالعدم قرار دے ، عدالت حکومت کو پابند کرے کہ مستقبل میں انٹرنیٹ کو شٹ ڈاون نہ کیا جائے ، درخواست میں وفاقی حکومت ، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔