پنجاب حکومت نے سابق چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے سیکیورٹی واپس لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) پنجاب حکومت نے سابق چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ۔
لاہور پولیس کے مطابق سابق چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے حکومت پنجاب کی ہدایات سیکیورٹی پر تعینات نفری واپس لی گئی ہے ،جاوید اقبال کو ایک ٹریفک پولیس کا ایک پائلٹ ، سیکورٹی کے لیے ایک گاڑی اور چار پولیس اہلکار فراہم کیے گئے تھے ،جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے فوری تمام نفری واپس منگوا کر پولیس لائنز رپورٹ کروا دی گئی ہے ،جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے پاس عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود سالوں سے سیکیورٹی نفری فراہم کی جا رہی تھی۔