ایران بس حادثے میں زخمی 23 پاکستانی زائرین کی تفصیلات سامنے آگئیں

Aug 21, 2024 | 17:53:PM

(24نیوز)ایران کے شہر یزد میں بس حادثے میں زخمی ہونے والے 23 پاکستانی زائرین کی تفصیلات کی  فہرست سامنے آگئی ہے ۔ 

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بدقسمت بس حادثہ کے زخمیوں کی فہرست میں 23 زخمیوں کی تفصیلات ہیں،فہرست میں 20 مرد زائر اور 3خواتین زائرین کے نام موجود ہیں،زخمی زائرین کی عمریں 22 سے 74 برس کے درمیان ہیں، پاکستانی زخمی زائرین کا علاج خاتم الانبیاء   ہسپتال ابر کوہ اور شہید بہشتی ہسپتال تفت میں زیر علاج ہیں۔

خواتین زخمیوں میں 22 سالہ صنم مادر, 34 سالہ کنیر زہرا سندھی اور 28 سالہ خانم کلثوم شامل ہیں جبکہ زخمی مرد زائرین میں 50 سالہ استاد گل, 25 سالہ بابر علی, 25 سالہ ظہور حسین ،35 سالہ فیاض علی ,  74 سالہ غلام عباس,  23 سالہ خورشید علی,28 سالہ ماجد علی , 58 سالہ محبت علی  زخمیوں میں شامل ہیں،  50 سالہ حیدر علی, 37 سالہ جاوید پاکستانی , 40 سالہ شاہ ولی اور 40 سالہ مجہول علاویہ بھی زخمیوں میں موجود ہے ، زخمیوں میں35 راشد علی سومرو  ,  37 رابل فریدی, 22 مقدس شولائی  , 35سکندر علی  اور 32 سالہ عبدالوھاب بھی شامل ہیں،54 سالہ نثار احمد اور 32 سالہ عبدالوہاب دادل بھی زخمی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ، 35 پاکستانی جاں بحق، 15 زخمی

مزیدخبریں