این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے : چیئرمین پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے، ہم صرف جلسے کریں گے، کوئی دھرنا نہیں کریں گے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی کا جلسے کی این او سی معطل کرنے کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا، بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل پرامن جلسہ کریں گے،وزیراعلی خیبرپختوانخواہ علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی،ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں این او سی کینسل نہیں کیاجاسکتا،ہمارا جلسے ریڈزون سے 30کلومیٹر فاصلے ترنول سنگجانی کے مقام پرہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کل 5بجے صرف جلسہ کریں گے کوئی دھرنا نہیں دیں گے ،مذہیبی جماعت کا احتجاج ڈی چوک میں صبح 8 بجے شیڈول ہے، این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے، چیف کمشنر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صرف جلسہ ہوگا اور بروقت ختم ہوجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ہر حال میں کل اسلام آباد جلسہ کرنے کا اعلان