ایک قینچی نے گم ہوکر 36 پروازیں منسوخ 201 تاخیر کا شکار کروا دیں

Aug 21, 2024 | 19:21:PM
ایک قینچی نے گم ہوکر 36 پروازیں منسوخ 201 تاخیر کا شکار کروا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جاپان میں ایک قینچی کے گم ہونے پر 36 پروازیں منسوخ اور 201 تاخیر کا شکار ہو گئیں ۔ 

معاملہ کچھ یوں ہے کہ جاپان میں ایک قینچی کے گم ہونے سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، قینچی کے گم ہونے کی اطلاع پر ایئر پورٹ حکام نے 36 پروازیں منسوخ کردیں،تمام متعلقہ پروازوں کے مسافروں کو نئے سرے سے سیکیورٹی چیکنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔ حال ہی میں رونما ہونے والے اس واقعے میں ہوکائیڈو نیو چِتوز ایئر پورٹ پر 36 پروازوں کی تنسیخ کے علاوہ 201 پروازوں میں تاخیر بھی ہوئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ قینچی اگلے دن اُسی اسٹور سے مل گئی جہاں سے وہ غائب ہوئی تھی۔ قینچی مل جانے کے بعد بھی اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ یہ وہی قینیچی ہے جو غائب ہوئی تھی،نائن الیون کے بعد دنیا بھی فضائی مسافروں کے لیے تلاشی یا چیکنگ کا مرحلہ انتہائی سخت کردیا گیا ہے، بہت سی عمومی اشیا بھی ممنوع قرار دی جاچکی ہیں، چاقو، نیل کٹر، پیچ کس یا کوئی اور نوکیلی چیز ہینڈ کیری میں نہیں رکھی جاسکتی۔