پنجاب بھر میں3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر )پاکستان تحریک انصاف نے کل ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے تو دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی ہے ، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے ، پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا، انہوں نے بتایا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق موجودہ حالات میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، ترجمان نے بتایا کہ عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے کیا گیا ہے اور پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔