پی ٹی آئی جلسہ گاہ سے برآمد مشکوک بیگ کا مالک گرفتار

Aug 21, 2024 | 20:38:PM

(طیب سیف ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی جلسہ گاہ کے مقام سے برآمد ہونے والے مشکوک بیگ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مشکوک بیگ جلسہ گاہ سے ملحقہ مسجد میں رکھا گیا تھا ،مسجد خالی کرا کربم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا، پولیس کی باری نفری مسجد کے اردگرد بھی تعینات کر دی گئی،مہتمم مسجد کا کہنا ہے کہ مشکوک بیگ فجر کے وقت یہاں پر رکھا گیا ،جس جگہ بیگ رکھا گیا ہے وہ مسجد کا احاطہ ہے ، اب اطلاع آئی ہے کہ مشکوک بیگ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، گرفتار کیا جانے والے بندے کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے،گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ میں مجاہد ہوں, مشکوک شخص کو نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں