پی ٹی آئی لاہور کا دوسرا اجلاس بھی بدنظمی کا شکار،صدر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ 

Aug 21, 2024 | 20:54:PM
پی ٹی آئی لاہور کا دوسرا اجلاس بھی بدنظمی کا شکار،صدر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ) پاکستان تحریک انصاف  لاہور کا دوسرا اجلاس بھی بدنظمی کا شکار ہو گیا ،اراکین نے صدر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، صدر پی ٹی آئی شیخ امتیاز نے زوم پر اجلاس منعقد کیا، اجلاس کے دوران اراکین اور ٹکٹ ہولڈر آپس میں الجھتے رہے،شرکاء کا شیخ امتیاز پر عدم اعتماد کا اظہار،

شرکاء نے شیخ امتیاز کو تنقید کا نشانہ بنایا،شیخ امتیاز نے کئی شرکاء کو اجلاس سے نکال دیا،لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا سینئر قیادت سے احتجاج،لاہور تنظیم کے شرکاء، اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے صدر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔