بختاور بھٹو بھی کارساز حادثے کی بااثر ملزمہ پر پھٹ پڑیں

Aug 21, 2024 | 21:40:PM
بختاور بھٹو بھی کارساز حادثے کی بااثر ملزمہ پر پھٹ پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں کارساز روڈ پر مہنگی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ابدی نیند  اور 5 افراد کو زخمی کرنے والی بااثر خاتون ڈرائیور نتاشا دانش کو  بختاور بھٹو نے آڑے ہاتھوں لے لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  چند روز قبل خاتون کے ہاتھوں انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد  پولیس  بااثر ملزمہ کو بچانے کی کوشش کر رہی تھی اور پھر  اگلے روز وکیل صفائی نے بھی ملزمہ کو نفسیاتی مریضہ ثابت کرنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ ملزمہ 5 سالہ سے نفسیاتی مریض ہے ، لیکن یہ دعویٰ سر ا سر غلط تھا کیونکہ خاتون  ایک دو نہیں بلکہ 9 اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھیں اور کوئی بھی نفسیاتی مریض وہ عہدے اور اتنے بڑے اداروں کو نہیں چلا سکتا، اس بات کے عملی ثبوت بھی 24 نیوز نے حاصل کیے اور پھر ا س خبر کو بریک بھی کیا۔

آج اسی مدے پر صدر پاکستان کی بیٹی اور چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کی ہمشیرہ بختاور بھٹو بھی آگ بگولہ ہو گئیں اور انہوں نے اپنی بھراس نکالنے کیلئے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر کا سہارا لیا اور کہا کہ ’یہ کوئی گاڑی نہیں تھی (جس نے لوگوں کو کچلا) بلکہ ایک عورت تھی جس کو اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں، اس کی نشے کے ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’اسے سزا ملنی چاہیے اور اگر وہ کئی کاروباری اداروں کے بورڈز میں شامل تھیں تو ذہنی صحت کے سنگین مسئلے کو (اپنے بچنے کے لیے) استعمال نہیں کرسکتی‘۔