کرپٹوکرنسی میں کرایہ قبول کرنے والے رکشہ ڈرائیور کی سوشل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور اپنے رکشے کے اندر لگائے گئے نوٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہا ہے ، رکشہ ڈرائیور ڈیجیٹل کرنسی میں بھی کرایہ وصول کرنے کی سروس فراہم کرتا ہے۔
بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کی ونڈ سکرین پر کے اوپر ایک کاغذ پھنسایا ہوا تھا جس پر لکھا ہوا تھا “ہم کرپٹو کرنسی قبول کرتے ہیں، آٹو ڈرائیور کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے،ایک ایکس صارف گریما شرما (@Garimaoo2) نے ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بھائی زیادہ تر پڑھے لکھے ہندوستانیوں کے مقابلے میں تیزی سے بدل رہا ہے،ایک اور صارف کرس (@ctrus_move) نے لکھا کہ ‘وہ ان ویب 3 ہیکاتھونز میں متوازی طور پر شرکت کر رہے ہوں گے، بھائی ویب 3 کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ جانتا ہے جتنا میں کبھی نہیں جان سکتا تھا،اپوکیلیپس (@Apocalypse3007) نے کا کہنا تھا کہ ایک تیسرے صارف نے پوچھا کہ کیا میں میم سکوں سے ادائیگی کر سکتا ہوں؟کچھ نے اس موقع پر یہ بھی نشاندہی کی کہ کرپٹو اثاثوں کی منتقلی سے ہونے والی کسی بھی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہے، تیلگو ابی (@bandar_bidda) لکھا کہ دریں اثنا وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ 30 فیصد ٹیکس ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب چینل پر ڈیڑھ گھنٹے میں ایک ملین سبسکرائبرز، رونالڈو نے ریکارڈ بنا ڈالا