سیکورٹی فورسز کا آواران میں سرچ آپریشن، لانس نائیک شہید

Dec 21, 2020 | 00:02:AM

(24 نیوز)بلوچستان میں علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں لانس نائیک محمداقبال شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے آواران میں آپریشن کیا۔ سرچ و کلیئرنس آپریشن جٹ بازار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال زخمی ہو گئے جنہیں کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے جٹ بازار کے علاقے کو کلیئر کرالیا۔

مزیدخبریں