قاتل کورونا کے وار جاری،مزید62اموات،1792کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 62 افراد انتقال کرگئے،ایک دن میں ایک ہزار792 نئے مریض بھی سامنے آگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 62 نئی اموات کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 392 تک پہنچ گئی ہے۔پنجاب میں 3 ہزار 638، سندھ میں 3 ہزار 333، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 546، اسلام آباد میں 391، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 206 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں33 ہزار 772 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 968 ہوگئی۔
پنجاب میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 31 ہزار 933، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 183، بلوچستان میں 17 ہزار 926، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827، اسلام آباد میں 36 ہزار 257 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 2 مریض سامنے آچکے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق اس وقت ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 491ہے ۔ اب تک 4 لاکھ 9 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 403 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن میں سے 296 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں۔