ٹیسٹ بیٹسمینوں کی نئی رینکنگ، سٹیو اسمتھ کا پہلا، بابر اعظم کا پانچواں نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جاری کردہ بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیوی بیٹسمین سٹیو اسمتھ پہلے نمبر جبکہ ویرات کوہلی کا نمبر دوسرا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلے بازوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیو اسمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے مزید 2 پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں اور وہ سٹیو اسمتھ کے پوائنٹس کے قریب آ گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کےمایہ ناز بلے باز بابراعظم بدستور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
Virat Kohli gains two points to reduce the gap between him and Steve Smith in the latest @MRFWorldwide ICC Test Player Rankings for batting ????
— ICC (@ICC) December 20, 2020
Full list ???? https://t.co/OMjjVwOboH pic.twitter.com/LbUovKuEf6
اس کے علاوہ بولرز کی فہرست میں آسٹریلیاکے پیٹ کمنز نے پہلی پوزیشن پر اور انگلینڈ کے سٹیورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ کوئی پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ پاکستانی میڈیم پیسر محمدعباس رینکنگ کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ کی ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، انگلینڈ کے بین سٹوکس پہلے،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے اور بھارت کے جدیجا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔