خیبر پختونخوا : کورونا کے باعث دینی مدارس میں تدریس کا عمل تاحکم ثانی معطل

Dec 21, 2020 | 10:24:AM
خیبر پختونخوا : کورونا کے باعث دینی مدارس میں تدریس کا عمل تاحکم ثانی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا  کی حکومت نے عالمی وبا  کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب صوبے بھر میں دینی مدارس میں تدریس کا عمل معطل کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکریٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور  نے  اس حوالے سےے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث دینی مدارس میں سرگرمیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، این سی او سی کے فیصلے کے مطابق یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

 جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا  اکرام اللہ خان  کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے عوام کے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے، انہوں نے علماء حضرات سے اپیل کی کہ وہ موذی مرض  کورونا وائرس سے نمٹنے تک حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔