’’فرانس کے صدر اور انکی حکومت ناپسندیدہ قرار‘‘ 

Dec 21, 2020 | 11:35:AM
’’فرانس کے صدر اور انکی حکومت ناپسندیدہ قرار‘‘ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فرانس کے صدر  ایمانوئیل میکرون  کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے ، ایک سروے کےمطابق فرانس کی 60 فیصد عوام نےصدر میکخواں اور ان کی حکومت کو ناپسندیدہ قرار دیدیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فرنچ انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپنیئن نے ملک میں ایک سروے کروایا جس میں 18 برس سے زائد عمر کے تقریبا 2 ہزارفرانسیسی شہریوں نے شرکت کی جن میں سے 60 فیصد نے ملک کے صدر   ایمانوئیل میکرون اور ان کی حکومت سے عدم اطمینان  اور ناخوشی کا اظہار کیا۔

  واضح رہے کہ ایک اور سروے  میں حکومت کی کورونا پالیسی کو بھی غیر مستقبل مزاجی پر مبنی قرار دیا گیا تھا۔10 میں سے 7 فرانسیسی کورونا وبا پر قابو پانے کی اہلیت پر اعتماد نہیں کرتے.