غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ:مریم کا طنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کا گھر ریگولرائز کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سیلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ۔
غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سیلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ۔ https://t.co/XIbRsSxFvh
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 20, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے 12 لاکھ 6 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا نقشہ منظور کرلیا تھا۔ عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کی ۔ذرائع سی ڈی اے کے مطابق نقشہ ترمیم شدہ بلڈنگ ریگولیشنز 2020 کے تحت منظور کیا گیا جبکہ سی ڈی اے نے وزیراعظم کا بنی گالہ کا گھر 106روپے مربع فٹ کے حساب سے ریگولر کیا۔