غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ:مریم کا طنز

Dec 21, 2020 | 11:50:AM

 (24نیوز)بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کا گھر ریگولرائز کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سیلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے  12 لاکھ 6 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا نقشہ منظور کرلیا تھا۔ عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کی ۔ذرائع سی ڈی اے کے مطابق نقشہ ترمیم شدہ بلڈنگ ریگولیشنز 2020 کے تحت منظور کیا گیا جبکہ ‏سی ڈی اے نے وزیراعظم کا بنی گالہ کا گھر 106روپے مربع فٹ کے حساب سے ریگولر کیا۔

مزیدخبریں