سینٹ الیکشن: تحریک انصاف کے پنجاب سے 5 بڑے نام فائنل  

Dec 21, 2020 | 12:26:PM
سینٹ الیکشن: تحریک انصاف کے پنجاب سے 5 بڑے نام فائنل  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینٹ انتخابات کا دنگل آئندہ سال کی پہلے سہ ماہی میں ہونیوالا ہے، پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے اس دنگل میں حصہ لینے والے5 ہیوی ویٹ رہنماؤں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے  مطابق پاکستان تحریک انصاف نےسینٹ انتخابات کیلئے پنجاب سے11 میں سے5 امیدواروں کے نام فائنل کرلئے ہیں اور پارٹی کے ان پانچ اہم رہنماؤں کو پنجاب سے سینٹ انتخابات کے ٹکٹ دیئے جائیں گے۔
اگلے سال ہونیوالے سینٹ انتخابات میں ذوالفقار علی بخاری، شہزاد اکبر  اور سیف اللہ نیازی کے نام فائنل کئے گئے ہیں جبکہ اعجاز احمد چودھری اور علی ظفر ایڈووکیٹ کے نام بھی سینٹ نشست کے لئے فائنل ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین اور اقلیت کی سینٹ نشست کےلئے پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔