دھمکی آمیز پیغامات: حامیزہ کی بابر اعظم کے خلاف ایک اور درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کے اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کے دوران خاتون حامیزہ مختار نے بابر اعظم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہےکہ مخالف پارٹی کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں خاتون حامیزہ مختار کی جانب سے بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسگی کے اندراج مقدمہ کی سماعت کے دوران خاتون نے بابر اعظم کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرنے کی ایک اور درخواست دائر کردی ۔ سماعت کے موقع پر حمیزہ مختار کے وکیل نے بابر اعظم کے وکیل کے وکالت نامے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وکلا نے جعلی دستخط شدہ وکالت نامہ جمع کرایا ہے اور بابر اعظم بیرون ملک جانے سے پہلے وکالت نامہ سائن کرکے گئے۔عدالت نے بابر اعظم کے وکیل سے بابر اعظم کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے ریکاڈر طلب کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے بابر اعظم کے خلاف دونوں درخواستوں کی سماعت 23دسمبر تک ملتوی کردیں۔بابر اعظم کے وکیل نے کہا کہ بابر اعظم پر الزامات لگانے والی خاتون حامیزہ مختار نے صلح کےلئے پیسے مانگے ہیں اور ہم خاتون کو ایک پیسہ دینے کو تیار نہیں ہیں۔ بابر اعظم کے وکیل کا کہنا تھا کہ خاتون نے تمام الزامات صرف پیسے حاصل کرنےاور بابر اعظم کو بلیک میل کرنے کےلئے لگائے ہیں۔