وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا کا شکار ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت آج صبح سے ناساز تھی، جس پر عثمان بزدار نے اپنی سرکاری مصروفیات ترک کردی تھیں ،جس کے بعد وزیراعلیٰ نے کورونا ٹیسٹ کرایاجو مثبت آگیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا،ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیاہے۔
یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ مراد علی شاہ 17 روز قرنطینہ میں رہے، جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو منفی آگیا۔