نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی ، مصباح

Dec 21, 2020 | 13:00:PM

( 24 نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور مایہ ناز بیٹسمین مصباح الحق نے کہاہے  کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی ہے۔

‏ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کے ناموں کےاعلان کے موقع پر  میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا، ہمیں اپنی انفرادی اور ٹیم کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے اپنی صلاحیتوں میں نکھارلانے کی اشد ضرورت ہے۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ  2021 مصروف ترین سال ہو گا اورہمیں 2 بڑے ایونٹس میں شرکت بھی کرنی ہے ، جتنی جلدی ہم ہر شعبے میں بہتری لے آئیں گے اتنا ہی ہمارے لئے بہتر ہوگا۔

مصباح الحق نے  کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے برعکس ہمارا ٹیسٹ سکواڈ قدرے تجربہ کار ہے، ہمارے پاس تجربہ کار فاسٹ بولرز اور بیٹسمین موجود ہیں اور ہم ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز کے موقع پر بابراعظم کی انجری کو تقریباََ 2 ہفتے گزر چکے ہوں گے تاہم نیٹ سیشنز کے بغیر میچ کے لئے واپسی انکے اور ٹیم دونوں ک کیلئےایک سخت فیصلہ ہوگا،  دیگر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھلا کر  کر ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی  دکھائیں گے۔

 

مزیدخبریں