چوری سے منع کیوں کیا؟شوہر نے بیوی سمیت 2 بچوں کو قتل کر دیا

Dec 21, 2020 | 14:36:PM

(24نیوز)لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی اور 2کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتولہ کا شوہر سے گھر میں کپڑے چوری کرنے پر جھگڑا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق درندگی و سفاکیت کی یہ داستان پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رقم ہوئی جہاں گرین ٹاؤن کے رہائشی نے معمولی جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور بچوں کو تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کپڑے چوری کا الزام سن کر طیش میں آگیا اور غصہ میں آکر آپے سے باہر ہوگیا۔ مقتولہ نے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی ۔پولیس اور فرانز سائنس ایجنسی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے قتل ہونے والے دونوں بچے پہلے شوہر سے تھے۔

 
 

مزیدخبریں