گیس بحران سنگین،نظام زندگی مفلوج،چولہے ٹھنڈے پڑگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سردی کی شدت بڑھتے ہی شہرقائد کےمختلف علاقوں میں گیس بحران مزید سنگین ہونے لگا۔سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باوجود کراچی میں گیس کا پریشر معمول پر نہ آسکا۔چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔لوگ لکڑیاں خریدنے پرمجبور ہوگئے
تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں کراچی کے باسیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ گیس بحران کی وجہ سےشہری ہوٹلوں سے کھانا کھانے لگے۔ گیس کے کم پریشر کے باعث پانی گرم کرنے میں بھی مشکلات میں سامنا ہے۔بے وقت کی گیس لوڈ شیڈنگ سےایوب گوٹھ کے مکین بھی اذیت میں مبتلا ہو گئے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ہوٹلوں کا کھانا جیب پر بھاری پڑتا ہے مسئلے کو حل کیا جائے۔
دوسری جانب سوئی نادررن اور سدرن کےمطابق موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 50 کروڑ کیوبک فٹ ہوگیا۔گیس کا شارٹ فال سی این جی سٹیشنز، صنعتوں اورپاورسیکٹرزپرمنتقل کرلیاگیا ہے۔لوڈ منیجمنٹ کےمطابق صنعتوں کےلئے گیس سپلائی میں 10 کروڑ70 لاکھ کیوبک فٹ کمی۔کھاد فیکٹریوں کو بھی 70 لاکھ کیوبک فٹ گیس کم ملے گی۔