چیئرمین نیب پارلیمنٹ کے سامنے سر جھکائیں : خورشید شاہ

Dec 21, 2020 | 15:05:PM

(24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ    قوم سمجھے عمران خان کے پاس این آر او کی اتھارٹی نہیں ہے۔میں عمران خان کو سیاست دان نہیں مانتا۔


پیپلزپارٹی  کے رہنما خورشید شاہ  کا سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی اور ہماری لڑائی سے لوگ پس گئے ہیں۔میں پارلیمنٹ کو ہی ہر مشکل کا حل سمجھتا ہوں، حکمران بات چیت کے بجائے خطرناک سیاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ  کہا کہ پارلیمنٹ اتھارٹی کو تسلیم کرنا واحد حل ہے،  چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ہمیشہ حکومت بات چیت کے لئے آگے آتی ہے۔ اس حکومت کو دو ٹکے کا احساس نہیں ہے کہ لوگ کس طرح گزارا کررہے ہیں۔

مزیدخبریں