17 رکنی سکواڈ کا اعلان ،بابراعظم،امام الحق پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

Dec 21, 2020 | 15:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے جبکہ نیوزی لینڈکے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بابراعظم کی عدم دستیابی کے باعث سکواڈ کے  نائب کپتان محمد رضوان ہفتے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے وہ کرکٹ کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33ویں کپتان ہوں گے۔ٹور سلیکشن کمیٹی نے اوپنر عمران بٹ کو 17 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا۔عمران بٹ کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔17 رکنی قومی سکواڈمیں محمد رضوان،سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف شامل ہیں۔